قصور(اے ون نیوز)ملک میں شدید مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء بھی چوری ہونے لگی ہیں۔
قصور میں ایک منفرد چوری کی واردات کا مقدمہ ضلع قصور کے شہر چونیاں میں درج کرایا گیا ہے۔
مدعی رحمت علی کے مطابق وہ محنت مزدوری کرتا ہے، اہل خانہ کے ساتھ شادی پرگیا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان دیوار کے ساتھ سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوئے اور گھریلو سامان جس میں ڈبل بیڈ کے 2 کمبل، فریج کا اسٹیپلائزر، جوسر مشین، واٹر کولر، 11 جوڑے کپڑے، دو بیڈ شیٹ، موٹر سائیکل کی بیٹری، بچوں کا غلک، دس کلو آٹا اور دو کلو گھی چوری کرکے لے گئے۔
مدعی نے اس واردات کی ایف آئی آر میں گواہوں کے نام بھی درج کرائے ہیں، پولیس نے ایف آئی آر نمبر 145/2023 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.