اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

اسلام آباد ،سلنڈر دھماکہ کیسے ہوا؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی، جاں بحق افراد سپردِ خاک

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 7 کے علاقے میں پیش آنے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد سپردِ خاک کر دیئے گئے۔

ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، ہلاکتیں جھلسنے اور زخمی افراد کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ہوئیں، جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن اور کنکشنز کے سیمپل بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

یاد رہے حادثہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button