
گرین لینڈ(اے ون نیوز)گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی۔
وزیراعظم گرین لینڈ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پیش کش پر نو تھینکس کہتے ہیں، گرین لینڈ امریکا کے ساتھ بات چیت کے دروازے کھلے رکھے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ وہ لیویزینا کے گورنر جیف لینڈری کے ساتھ مل کر گرین لینڈ کو ایک خصوصی جہاز بھیج رہے ہیں جو بطور اسپتال استعمال ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جہاز گرین لینڈ میں بیمار افراد کی دیکھ بھال کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب ڈنمارک کے شاہ فریڈرک نے حال ہی میں گرین لینڈ کا دوسرا دورہ کیا، جس کا مقصد گرین لینڈ کے ساتھ اتحاد کا پیغام دینا تھا، جبکہ ٹرمپ نے ماضی میں گرین لینڈ خریدنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔




