اہم خبریںتازہ ترینکھیل

صاحبزادہ فرحان کے نام ایک اور بڑا اعزاز

دبئی(اے ون نیوز)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان 7 میچز میں 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے دو، دو پلیئرز شامل ہیں، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک پلیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کھیلنے والی نیوزی لینڈکا کوئی پلیئر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے سنجو سیمسن، ایشان کشن، پانڈیا اور بمراہ شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ول جیکس اور عادل رشید ٹیم کا حصہ ہیں، ساؤتھ افریقا کے لنگی اینگیڈی اور مارکرم شامل ہیں،زمبابوے کے بلیسنگ مزرابانی اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر بھی شامل ہیں۔

امریکا کے شاڈلے وان شاک وک کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button