
لاہور(اے ون نیوز)صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا جہاز تکنیکی معائنہ کے لیے ویانا گیا ہے جس کے بارے میں جاری قیاس آرائیاں نہ صرف حقائق کے برعکس ہیں بلکہ افسوسناک بھی ہیں۔
ایک متعین مدت میں جہاز کا تکنیکی معائنہ کنٹریکٹ کا حصہ ہوتا ہے۔ معمول کے معائنے پر بے پر کی اڑانے والوں کو بامقصد کاموں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔




