اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات میں کھلے میدانوں میں نماز عید پر پابندی عائد

دبئی(اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات نے کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کرنے پر پابندی عائد کردی۔

گلف نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی،شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے عید کی نماز صرف مساجد میں ہوگی۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button