اہم خبریںتازہ تریندنیا

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مزاحمت کاروں سے جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

لبنان(اے ون نیوز)اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔

فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اوری گرین برگ کے نام سے ہوئی ہے جو گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ سے تعلق رکھتا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی نئی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا تیسرا فوجی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رات تقریباً 2 بجے گولانی بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنے ایریا آف آپریشن میں حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کی نشاندہی کی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جھڑپ کے دوران گرین برگ ہلاک جبکہ ایک اور فوجی معمولی زخمی ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button