اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکی فوجیوں کے قیام والے ہوٹلوں کوبھی نشانہ بنایا جائےگا، ترجمان ایرانی مسلح افواج

تہران(اے ون نیوز)ترجمان ایرانی مسلح افواج ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے خطے میں امریکی فوجیوں کے قیام والے ہوٹلوں کوبھی نشانہ بنایا جائےگا، کیا ہم خاموش بیٹھ کر امریکیوں کو خود پر حملے کرنے دیں۔

ابوالفضل شکارچی نے کہا ظاہر ہے جہاں بھی وہ موجود ہوں گے ہمیں وہیں حملہ کرنا پڑےگا۔

دوسری جانب ایران کے صوبےاصفہان میں حساس معلومات لیک کرنےکےالزام میں15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرفتارافراد پر فوجی مقامات کی لوکیشن لیک کرنے کا الزام ہے، حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر اور دیگر معلومات لیک کرنےکا الزام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button