اہم خبریںتازہ ترینشوبز

رجب بٹ کا ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب کو دوٹوک جواب، تنازع شدت اختیار کر گیا

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ذوالقرنین سکندر کے درمیان جاری لفظی جنگ اب شدت اختیار کر چکی ہے، جہاں دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔

رجب بٹ جو ان دنوں اپنی نجی زندگی اور قانونی مسائل کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اب اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ ایک نئے اور بڑے تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ذوالقرنین سکندر نے ایک تفصیلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رجب بٹ پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ رجب بٹ کی شادی کے سپانسرز ڈھونڈنے میں انہوں نے اور کنول آفتاب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ذوالقرنین نے ثبوت کے طور پر آڈیو ریکارڈنگز بھی جاری کیں اور رجب بٹ پر منافقت اور کنول آفتاب کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا، جنہیں وہ کبھی اپنی بہن کہتے تھے۔

رجب بٹ نے ان الزامات کے جواب میں انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ذوالقرنین براہِ راست بات کریں گے، مگر انہوں نے وی لاگ کے ذریعے معاملہ بڑھایا۔

رجب بٹ نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’اگر میں نے کنول کو ’آنٹی‘ کہا تو اس میں کچھ غلط نہیں، کیونکہ میں خود بھی ایک ’انکل‘ ہوں اور مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ کنول کو میرے خلاف سخت الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے اور نہ ہی ’وومن کارڈ‘ کھیلنا چاہیے تھا۔

رجب نے واضح کیا کہ وہ اس تنازع کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button