اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایران کا پاکستانی پرچم تلے 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت پر اتفاق

اسلام آباد(اے ون نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم تلے مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس تعمیری اقدام سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘مجھے ایک بڑی خبر دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حکومت ایران نے پاکستانی پرچم تلے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے اور روزانہ دو جہاز آبنائے سے گزریں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ایران کی طرف سے یہ ایک خوش آئند اور تعمیری اقدام ہے اور لائق تحسین ہے، یہ امن کا ضامن ہے اور اس سے خطے میں استحکام لانے میں مدد ملے گی’۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ‘یہ مثبت اعلان امن کی طرف ایک بامعنی قدم کی نشان دہی کرتا ہے اور اس سمت میں ہماری اجتماعی کوششوں کو تقویت دے گا’۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ‘بات چیت، سفارت کاری اور اعتماد سازی کے ایسے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں’۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button