اہم خبریںتازہ تریندنیا

عنقریب اوپن امیگریشن کا باقاعدہ پراسیس شروع کر دیا جائے گا،سوشلسٹ پارٹی سپین

میڈرڈ(اے ون نیوز)سوشلسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں امیگریشن کے موضوع پر منعقدہ اہم پروگرام میں کتالان گورنر کارلوس پریتو. کتالانیہ کی صوبائی وزیر برائے مساوات ایوا مینور. صوبائی سیکرٹری امیگریشن تریسا یورینس نے حاضرین سے خطاب کرتے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی کی حکومت سپین میں مقیم غیر ملکیوں کو ان کے حقوق دینے کے لیے اپنی تیاری مکمل کر چکی ہے اور عنقریب اوپن امیگریشن کا باقاعدہ پراسیس شروع کر دیا جائے گا.

انہوں نے مذید کہا سوشلسٹ پارٹی نے ہمیشہ سپین میں آنے والے نئے شہریوں کو ان کے برابری کی بنیاد پر مسائل حل کیے ہیں اور ہمیشہ ان کو مساوی حقوق دینے کی کوشش کی ہے. سوشلسٹ پارٹی مذہب. رنگ نسل . کلچر کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتی بلکہ انسانی معاشرے میں تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر ایک جیسا انسان سمجھتی ہے اور ان کو تمام بنیادی حقوق دینے گارنٹی دیتی ہے.

انہوں نے کہا ایک وقت ایسا بھی تھا کہ سپین میں بھوک. افلاس کی وجہ سے بہت سے سپانش لوگوں نے بھی سپین سے دوسرے ممالک میں ہجرت کی تھی بلکہ سپین کے دوسرے صوبوں سے لوگ کتالانیہ میں مزدوری کے لیے ائے تھے تاکہ اپنے خاندانوں کی کفالت کر سکے.

حکومت سپین کے کاتالونیہ میں نمائندے گورنر کتالان کارلوس پریتو نے سپانش ایمبیسی اسلام آباد کے بارے میں بتایا کہ ہمیں اس کے بارے کافی مشکلات. مسائل کے بارے میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بتایا جا رہا ہے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلدےاز جلد ان مسائل اور مشکلات کا حل نکالا جا سکے اور پاکستانیوں کے مختلف ویزہ پراسیس کو آسان بنایا جا سکے.

اس موقع پر گورنر کتالان گورنر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پیدرو سانچیز کی سوشلسٹ حکومت کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گی اس اہم پروگرام میں کاتالونیہ سے ممبران قومی اسمبلی مرسے پریا. اگناسی کونسیسا. ممبر کاتالان پارلیمنٹ ارنستو کاریون. خوسے ماریا سالہ. سوشلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما حافظ عبدالرزاق صادق. سابق ممبر قومی اسمبلی محمد شعیب سمیت سوشلسٹ پارٹی کی دیگر اعلی قیادت نے بھی شرکت کی.

پروگرام کے آخر میں صوبائی گورنر اور صوبائی وزیر نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button