
شکر گڑھ (محمد شفیق شیرازی)دریا راوی (ککے کے ٹی) پر تین افراد کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو کے مطابق تین افراد مچھلی پکڑتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے، وجہ تیراکی نہ آنا بتائی گئی ھے جن میں
دو افراد کو نکال لیا گیا ۔
ایک جاں بحق جبکہ دوسرے شخص کی حالت مستحکم ہے ،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اصغر عمر 45 سال کے نام سے ہوئی ہے.
جبکہ 12 سالہ بچہ تاحال لاپتہ ہے، سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن ٹیم میں 7 اہلکار، 2 غوطہ خور اور 5 تیراک حصہ لے رہے ہیں۔ابھی بھی کشتی کے ذریعے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پانی کی گہرائی تقریباً 15 سے 20 فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً 200 فٹ ہے۔




