اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بشریٰ بی بی ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی(اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری17 اپریل کو الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال میں کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں بھی ہوتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button