
پاک آرمی نے 15 جون 2026ء تک 32 ہزار 92 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یومیہ اوسط 193 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں.
پاک فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں 1861 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 862 افغان سرزمین پر مارے گئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 710 آپریشنز کیے گئے.
بلوچستان میں 24 ہزار 718 آپریشنز کیے گئے، ملک کے دیگر حصوں میں ایک ہزار 664 آپریشنز کیے گئے،15 جون 2026ء تک ملک بھر میں 2 ہزار 170 دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے.
رواں سال انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاک فوج کے 640 افسران اور جوان شہید ہوئے.




