
اسلام آباد (اے ون نیوز) رواں سال مئی 2026 تک 2 لاکھ 78 ہزار 536 پاکستانی ملازمتوں کی غرض سے بیرون ملک گئے۔
بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق ڈیٹا جاری کردیا، بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال ایک ہزار 284 ڈاکٹرز بیرون ملک ملازمت کےلیےگئے، بیرون ملک جانے والے ڈرائیورز کی تعداد 52 ہزار 652 رہی۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق ایک لاکھ72 ہزار 6 مزدور بیرون ملک ملازمت کیلئے گئے، 2 ہزار 341 انجینئرز بھی بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والوں میں شامل ہیں۔ رواں سال مئی تک بیرون ملک ملازمت کیلئے جانے والے نرسز کی تعداد 487 رہی۔
بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 59 ہزار 144 افراد سعودی عرب گئے، 50 ہزار 574 یو اے ای، 30 ہزار 312 قطر 86 ہانگ کانگ جبکہ 23 پاکستانی ملازمت کیلئے ایران گئے۔
بیورو آف امیگریشن کے ڈیٹاکے مطابق ایک ہزار 234 پاکستانی برطانیہ اور 357 پاکستانی ملازمت کےلیے امریکا گئے۔




