اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اٹلی سے بازیاب7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچ گئے

روم(اے ون نیوز)اٹلی سے بازیاب7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچ گئے۔

روم میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق اٹلی سے بازیاب7 پاکستانی نوادرات وطن واپس پہنچا دیے گئے ہیں، نوادرات اپریل2025میں پاکستان کے قونصل خانہ میلان کے سپرد کیے گئے تھے۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ اکتوبر2025 میں بھی اٹلی نے 90 پاکستانی تاریخی نوادرات واپس کیے تھے جنہیں 2007میں اٹلی کےکارابینیری ادارے نے ضبط کیا تھا۔

سفیر علی جاوید کے مطابق پاکستان اور اٹلی آثارِ قدیمہ کی تحقیق، ثقافتی ورثے کے تحفظ، پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button