اہم خبریںتازہ تریندنیا

شدید گرمی سےسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

سپین(اے ون نیوز)یورپ اس وقت شدید گرمی کی لہر کی زد میں ہے جہاں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ ہیٹ ویو مزید دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

اسپین میں اس گرمی کی لہر کے باعث 21 جون سے اب تک 327 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں جون کے مہینے کے دوران زیادہ سے یادہ درجہ حرارت کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

برطانیہ میں بھی آج مسلسل تیسرے روز جون کے گرم ترین دن کا ریکارڈ قائم ہوا، برطانوی میڈیا کے مطابق آج درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈز میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ بیشتر اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

فرانس شدید گرمی کی لہر کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 55 تک پہنچ چکی ہے۔

یورپ بھر میں آج تقریباً 15 کروڑ افراد 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد درجہ حرارت کا سامنا کر سکتے ہیں جبکہ سائنس دانوں نے حالیہ گرم موسم کو یورپ میں اب تک کی بدترین گرمی کی لہر قرار دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button