اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملتان میں دلخراش واقعہ، مالی تنگی کے باعث باپ بیٹے کو بغیر کفن دفنانے پہنچ گیا

ملتان (اے ون نیوز) پنجاب کے ضلع ملتان میں غربت کی ایک دلخراش تصویر اس وقت سامنے آئی جب مالی مشکلات کے باعث ایک باپ اپنے جوان بیٹے کی لاش بغیر کفن رشید آباد قبرستان لے آیا۔

پولیس کے مطابق رشید آباد قبرستان میں بغیر کفن تدفین کی اطلاع ملتے ہی لوہاری گیٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ متوفی دانش کے والد نے بتایا کہ وہ شدید مالی تنگی کا شکار ہیں اور کفن و دفن کے اخراجات بھی برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ باپ نے مجبوری کے عالم میں اپنے بیٹے کی میت کو صرف ایک چادر میں لپیٹ کر دفنانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر لوہاری گیٹ پولیس نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیب سے رقم دے کر کفن کا انتظام کیا، جس کے بعد متوفی کی شرعی طریقے سے تدفین مکمل کر دی گئی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مند خاندان کی فوری مالی مدد کرتے ہوئے تدفین کے تمام ضروری انتظام بھی کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button