
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزادکشمیر کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، تحریک انصاف کا یہ فیصلہ کسی سیاسی فائدے یا نقصان کے حساب سے نہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جمہوری اقدار کے احترام میں کیا گیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اس انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، کشمیری عوام کے لیے آزاد، منصفانہ اور پُرامن سیاسی ماحول میسر ہونے تک اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ آزادکشمیر اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے، ہزاروں شہری راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں اپنے جائز مطالبات کے حق میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں، پنجاب سے آزادکشمیر کو اشیائے خورونوش کی ترسیل بھی مکمل طور پر بند ہے، کشمیری عوام کو مزید سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیلنےکے بجائے مسائل کا فوری حل نکالا جانا چاہیے۔




