اہم خبریںپنجابتازہ ترین

میر رضاکو آخری بار گھر سے لیجانے والا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور منظر عام پر آگیا

کراچی(اے ون نیوز)نوجوان میر رضا کو آخری بار اس کے گھر سے گلستان جوہر لے جانے والا آن لائن ٹیکسی سروس کا ڈرائیور احسان اللہ منظرعام پر آگیا ہے۔

ڈرائیور احسان اللہ نے میڈیاکو بتایا کہ میر رضا کے ساتھ ہم طارق روڈ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، ڈالمیا سے ہوتے ہوئے گلستان جوہر پہنچے تھے۔

احسان اللہ نے بتایا کہ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد میر رضا بہت خوش تھا، اس نےگانے لگائے ہوئے تھے۔

احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میر رضا نے کہا لوکیشن کو چھوڑیں، جو راستہ میں آپکو بتاؤں، آپ نے اسی راستے پر چلنا ہے، گلستان جوہر کی جو لوکیشن بتائی گئی، اسی لوکیشن پر میں نے میر رضاکو ڈراپ کیا، میر رضا کی رائیڈ کا ریکارڈ میری کمپنی اور موبائل ایپ میں بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ میر رضا قتل کیس کی کیمیکل ایگزامن اور ڈی این اے رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی، رپورٹ کے مطابق میر رضا پر تشدد کیا گیا اور شناخت مٹانے کی بھی کوشش کی گئی، میر رضا کے ہاتھوں کے فنگر پرنٹ بھی موجود نہیں تھے۔

رپورٹ کے مطابق میر رضا کی شرٹ کے پچھلے حصے پر گولی کا سوراخ تھا، شرٹ کے سامنے بھی گولی کا بڑا سوراخ موجود تھا، کیمیکل رپورٹ میں شرٹ سے تیزاب کے ذرات بھی ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button