اہم خبریںتازہ تریندنیا

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، سپین اور آئس لینڈ میں لاکھوں افراد کا مشاہدہ

میڈرڈ(اے ون نیوز)یورپ میں 27 سال بعد مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے اسپین کے شمالی علاقوں اور آئس لینڈ میں لاکھوں افراد جمع ہوئے۔

رائٹرز کے مطابق اسپین کے شمالی علاقوں اور بالیئرک جزائر میں گرہن کے راستے میں واقع زیادہ تر دیہی علاقوں میں حکام نے 60 لاکھ تک افراد کی آمد کی توقع ظاہر کی تھی۔

اسپین کے سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے سائنس خوان کروز نے کہا کہ یہ ایک انتہائی خصوصی موقع ہے اور امید ہے کہ اس سے نوجوانوں میں فلکیات کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔

مکمل سورج گرہن کے بعد اسپین میں جلد ہی غروب آفتاب بھی ہونا تھا، جس نے اس فلکیاتی مظہر کو مزید منفرد بنا دیا۔ مغربی یورپ کے کئی ممالک میں سورج گرہن کا آغاز ہوگیا، جہاں مختلف علاقوں میں شہریوں نے اس فلکیاتی مظہر کا مشاہدہ کیا۔
https://x.com/WeatherMonitors/status/2087604658739311021
سورج گرہن کے دوران گرین لینڈ، اسپین اور آئس لینڈ میں مکمل سورج گرہن دیکھا گیا، جبکہ فرانس، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔

امریکا کی مشرقی ریاستوں اور کینیڈا کے بعض علاقوں سے بھی جزوی سورج گرہن دیکھا گیا۔

مغربی یورپ کے مختلف ممالک میں سورج گرہن کے باعث آسمان کے منظر میں نمایاں تبدیلی دیکھی گئی۔ اسپین میں سورج گرہن کا عمل اختتام پذیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ یورپ میں 1999ء کے بعد پہلا موقع گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی اسپین اور پرتگال میں سورج کو مکمل گرہن لگا۔ یورپ کے بعض علاقوں میں سال 1999ء کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن دیکھا گیا۔

اسپین میں تقریباً 100 سال (ایک صدی) کے طویل عرصے کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا،برطانیہ اور آئرلینڈ سمیت دیگر یورپی ممالک میں جزوی سورج گرہن رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button