اہم خبریںتازہ تریندنیا

ابوظبی میں نیلامی، ’سپر وائٹ‘ شاہین ایک کروڑ 89 لاکھ میں فروخت

یو اے ای(اے ون نیوز)ابوظبی میں ’سپر وائٹ‘ شاہین کی نیلامی ہوئی ہے جسے ڈھائی لاکھ درہم (ایک کروڑ 89 لاکھ روپے) میں فروخت ہوگیا۔

ابوظہبی کے ’ادنیک سینٹر‘ میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش ایڈی ہیکس کی پہلی نیلامی کی شام اس وقت یادگار بن گئی جب اماراتی بولی دہندہ خالد بن سیفان نے ایک ہی قدم میں بولی کو 2 لاکھ 10 ہزار درہم سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ درہم کردیا اور ہال میں موجود تمام شائقین کو حیران کرتے ہوئے نایاب شاہین اپنے نام کر لیا۔

کامیاب بولی کے بعد خالد بن سیفان نے اماراتی روایتی شاعری کا ایک مخصوص شعر پڑھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا،

ہفتے کی شام ہونے والی اس نیلامی میں کل 7 نایاب پرندے پیش کیے گئے تھے، جن میں یہ ’سپر وائٹ جیر‘ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے والا شاہین بنا۔

نیلامی سے خریدی گئی ان شاہینوں کے پاس ’ایڈی ہیکس بیج‘ حاصل کرنے کا موقع ہوگا، جس کے ذریعے وہ 27-2026 کے سیزن کے تاریخی ’پریذیڈنٹ کپ فالکنری مقابلے‘ میں حصہ لے سکیں گے۔

نمائش کی اصل تقاریب 28 اگست سے 6 ستمبر تک جاری رہیں گی، جس کے دوران کل 8 مختلف نیلامیاں منعقد ہوں گی جہاں آن لائن اور بالمشافہ بولی لگائی جا سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button