
اسلام آباد(اے ون نیوز)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 19 اگست کیلئے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
حکومت کی جانب سے سے 19 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 334روپے54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
اسی طرح گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔




