اہم خبریںپنجابتازہ ترین

جہلم: اپنے 3 بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

جہلم (اے ون نیوز)جہلم میں قاضی چک کے قریب اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے والا زیرِ حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، حملہ آور زیرِ حراست ملزم کو فرار کروانا چاہتے تھے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک گولی پولیس کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ جبکہ دوسری پولیس موبائل پر لگی۔

ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے منگل کی رات اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے کے بعد گرفتاری دے دی تھی، نہر سے 2 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک بچے کی لاش آج مل گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button