اہم خبریںتازہ تریندنیا

جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

تہران(اے ون نیوز)امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی پابندیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور جنگ سے ہونے والے نقصانات نے ایران میں ادویات کی قلت مزید بڑھا دی ہے۔

ایران میں ادویات کی قلت کے باعث بعض مریض خوراک کم کرنے، علاج میں تاخیر کرنے یا سستی اور کم مؤثر ادویات استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور جنگ کے باعث تقریباً 800 ادویات متاثر ہوئی ہیں، جبکہ فارمیسیز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ انشورنس کمپنیوں کے ذمے فارمیسیز کے تقریباً 30 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران حجم کے اعتبار سے اپنی 97 فیصد سے زیادہ ادویات خود تیار کرتا ہے، تاہم متعدد ادویات اور دواسازی میں استعمال ہونے والے خام اجزا اب بھی درآمدات اور غیر ملکی کرنسی پر انحصار کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں ادائیگیوں کے عمل کو پیچیدہ بنا دیتی ہیں اور غیر ملکی بینکوں اور سپلائرز کو ایرانی خریداروں کے ساتھ لین دین سے گریز کرنے پر مجبور کرتی ہیں، حالانکہ ادویات پر عمومی طور پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔

رواں سال کے آغاز میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں نے بھی بحران کو مزید سنگین کر دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں 40 سے زائد دوا ساز کمپنیوں، سپلائرز اور تقسیم کار اداروں کو نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button