اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور، اجتماعی زیادتی کا شکار غیرملکی لڑکی کب کب پاکستان آئی؟،3سہولت کار گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر پولیس نے 3 افراد کوحراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو سہولت کاری کے شبے میں حراست میں لیا گیا، اس کے علاوہ غیر ملکی لڑکی کی ٹریول ہسٹری بھی سامنےآگئی ہے، متاثرہ لڑکی مارچ اور مئی میں دو بار پاکستان آئی تھی اور اب تیسری بار پاکستان آئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ غیرملکی لڑکی غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے 4 مارچ کو تاشقند سےلاہور میں ردا حمیدکے پاس آئی، غیر ملکی لڑکی 20 مارچ کو غیرملکی فلائٹ پر باکو آذربائیجان واپس گئی۔

پولیس کے مطابق ڈیانا دوسری بار 22 مئی کو غیرملکی فلائٹ سےباکو سے پاکستان راشد علی کے پاس آئی، ڈیانا 15 روز قبل تیسری مرتبہ لاہور آئی، غیر ملکی لڑکی کا کپڑےکےکاروبارکے سلسلے میں لاہور اور فیصل آنا جانا تھا۔

معاملے پر پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی اردو زبان بھی سمجھ اور بول سکتی ہے، جب کہ مبینہ زیادتی کے ملزمان میں احمد تنویر، علی اور محسن شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت ابھی بہتر نہیں ہے، ہوش میں آنے کے بعد لڑکی کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button