
سیلیکون ویلی(اے ون نیوز)واٹس ایپ کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق مناسب تجربہ فراہم کیا جاسکے۔
ان نئے ٹولز کے تحت والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے متعدد آپشنز دستیاب ہوں گے۔
مثال کے طور پر انہیں اس وقت نوٹیفکیشن موصول ہوگا جب ان کے بچے کسی واٹس ایپ گروپ کا حصہ بنیں گے یا اس کو چھوڑ دیں گے۔
اسی طرح والدین بچوں کے اکاؤنٹس میں ڈیٹا ترجیحات کو بھی کنٹرول کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ والدین کو بچوں کی جانب سے بھیجے جانے والے یا موصول ہونے والے پیغامات کو پڑھنے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔
ان فیچرز کے باوجود بچوں کی چیٹس اور کالز بدستور پرائیویٹ رہیں گی اور انہیں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان ٹولز سے والدین کو آٹومیٹڈ سیٹنگز کو کنٹرول کرنے کا موقع ملے گا۔
ان کی جانب سے پن کوڈ کے ذریعے اس بات کو یقنی بنایا جاسکے گا کہ بچے ان کی سیٹ کی گئی سیٹنگز کو خود تبدیل نہ کرسکیں۔
والدین کی جانب سے یہ بھی طے کیا جاسکے گا کہ ان کے بچے چینلز کو استعمال کرسکتے ہیں جبکہ وہ میٹا اے آئی میں بچوں کے لیے دستیاب سیٹنگ کو بھی سیٹ کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لیے بہتر اقدامات کریں۔
یہ ٹولز آنے والے ہفتوں میں دنیا بھر میں صارفین کو دستیاب ہوں




