اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

شارجہ میں خاتون نے تفریح کیلئے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

شارجہ(اے ون نیوز)شارجہ میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ سامنےآیا جہاں خاتون نے تفریح کیلئےگھر سے باہر نہ لے جانے پر شوہر سےطلاق مانگ لی۔

شارجہ میں ایک خاتون نے شوہر کی جانب سے سیر و تفریح اور سفر کے لیے گھر سے باہر جانے میں عدم دلچسپی پر تنگ آکر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق شارجہ کورٹس کے شعبہ فیملی گائیڈنس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رضیہ حسن الریسی نے یہ واقعہ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران بیان کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضیہ نے بتایا کہ خاتون نے فیملی گائیڈنس سروس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت کی کہ ان کے شوہر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور انہیں سیر و تفریح یا سفر پر ساتھ لے جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے البتہ خاتون نے شوہر کو سخی، صابر اور اچھے اخلاق والا جیون ساتھی بھی قرار دیا۔

شارجہ کے فیملی گائیڈنس ڈپارٹمنٹ نے بیوی کو مشورہ دیا ہے کہ بہن بھائیوں اور میکے کے ساتھ سیر و تفریحی کیلئے گھر سے باہر جائیں، طلاق سے گریز کریں۔زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کریں اور گھر کا سکون برباد نہ کریں۔

ڈاکٹر رضیہ نے تسلیم کیا کہ طرزِ زندگی اور تفریح کے حوالے سے میاں بیوی کے مختلف رجحانات ایک دوسرے کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں، تاہم ضروری نہیں کہ ایسے اختلافات ازدواجی رشتے کے خاتمے کا سبب بنیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہر اختلاف کو قانونی یا خاندانی تنازع میں تبدیل کرنے سے گریز کرنا چاہیے، خصوصاً اس صورت میں جب ازدواجی تعلقات میں کوئی سنگین مسئلہ موجود نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button