
شیخوپورہ(اے ون نیوز)شیخوپورہ میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر تین خواتین کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹھہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، اس دوران ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول خواتین میں ملزم کی ساس، سالی اور سالے کی بیوی شامل ہیں جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔




