اہم خبریںپنجابتازہ ترین

بہاولنگر،آوارہ کتے12سالہ طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپتے ٹرپتے جان دے دی

بہاولنگر(اے ون نیوز)پنجاب کے شہر بہاولنگر منڈی مدرسہ کے نواحی علاقے عاکوکا ہٹھاڑ، بستی یاسین کا میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں درجن سے زائد آوارہ کتوں نے 12 سالہ طالبہ کو گھیر کر نوچ ڈالا۔

طالبہ ریحانہ مدرسے میں پڑھنے جارہی تھی کہ کتوں نے حملہ کردیا، آوارہ کتوں کے حملے میں طالبہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ درجن سے زائد آوارہ کتوں نے معصوم بچی کو گھیر لیا اور بری طرح بھنبھوڑ کر نوچ نوچ کر کھاتے رہے، طالبہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button