
ڈھاکہ(اے ون نیوز) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ائیرپورٹ پر اس وقت دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کا استقبال کرنے کے لیے اس کی تین بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔
تینوں خواتین نے ائیرپورٹ پر اپنے شوہر کو دیکھتے ہی اس کا گھیراؤ کرلیا، ابتدا میں تلخ کلامی اور بحث و تکرار سے شروع ہونے والا معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچا۔
تینوں خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں جبکہ موقع پر موجود افراد یہ غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے اور معاملہ سلجھانے کے لیے ائیرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔




