اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

ڈھاکہ ائیرپورٹ پر ڈرامائی منظر، ملائیشیا سے لوٹنے والے شوہر کا 3 بیویوں کی جانب سے غیر متوقع استقبال

ڈھاکہ(اے ون نیوز) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ائیرپورٹ پر اس وقت دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے وطن واپس آنے والے ایک شخص کا استقبال کرنے کے لیے اس کی تین بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔

تینوں خواتین نے ائیرپورٹ پر اپنے شوہر کو دیکھتے ہی اس کا گھیراؤ کرلیا، ابتدا میں تلخ کلامی اور بحث و تکرار سے شروع ہونے والا معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچا۔

تینوں خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں جبکہ موقع پر موجود افراد یہ غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔

صورتحال کو قابو میں رکھنے اور معاملہ سلجھانے کے لیے ائیرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی حرکت میں آگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button