
سیالکوٹ (اے ون نیوز) سیالکوٹ ایئرپورٹ پر2017 سے موجود لاوارث بوئنگ طیارہ بالآخرنیلام ہو گیا۔
فلائی جیٹ ایشیا ایئرویزکا یہ بوئنگ 767 طیارہ چار لاکھ سے زائد امریکی ڈالرزمیں نیلام ہوا۔29 اگست 2017 سے ایئرپورٹ پرموجود طیارے پرلاکھوں کے واجبات نیلامی سے وصول کئے گئے،طیارہ ساز کمپنی دیوالیہ ہوجانے کے باعث ناقابل استعمال طیارے کوعدالتی احکامات پرنیلام کیا گیا۔
نیلامی کے لئے دئیے گئےاشتہارکے مطابق طیارے کی محفوظ بولی4 لاکھ ڈالرزمقررکی گئی تھی،چارٹرپروازوں پرماموراس طیارےکے انجن، نشستیں اورلینڈنگ گیئرصحیح حالت میں موجود تھے۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان محمد عمیرخان نے طیارے کی نیلامی کی تصدیق کردی ہے۔




