
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لاوارث سوٹ کیسوں کے ڈھیر لگ گئے.
امریکا میں پروازوں کی عارضی بندش کے بعد ایئرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی ترسیل متاثر ہوئی ہے.
اے ون ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وفاقی ایوی ایشن ادارے ایف اے اے نے جمعے کے روز ملک بھر میں پروازیں عارضی طور پر روک دی تھیں.
پروازوں کی بندش کے باعث تقریباً 5 گھنٹے تک امریکا سے روانہ ہونے والی بیشتر پروازیں معطل رہیں، پروازوں کی عارضی بندش کے بعد امریکا میں فضائی سفر کا نظام بتدریج بحال ہونے لگا.
واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو بھی بڑی تعداد میں مسافروں کے سوٹ کیس موجود تھے، ایئرپورٹ کے سامان وصول کرنے والے حصے میں مسافروں کے سوٹ کیسوں کے ڈھیر لگ گئے.
پروازوں کی بندش کے باعث متعدد مسافروں کا سامان اپنی منزل تک نہ پہنچ سکا، فضائی آپریشن میں تعطل کے باعث ایئرپورٹ پر سامان کی وصولی اور ترسیل کا عمل متاثر ہوا.




