اہم خبریںتازہ ترینتجارت

امیتابھ کے بعد ابھیشیک بچن کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

ممبئی(اے ون نیوز)بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بعد اب ان کے اکلوتے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امیتابھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں ‘بچ گئے’ لکھا گیا تھا۔

سینئر اداکار کی پوسٹ کے بعد انہیں اور ابھیشیک بچن کو گینگسٹر گولڈی ڈھلوں کی جانب سے جان سے مارنے کی آن لائن دھمکی موصول ہوئی جب کہ اس سے قبل گینگسٹر کی جانب سے ای میلز کے ذریعے امیتابھ بچن کے گھر ‘جلسہ’ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

تاہم حال ہی میں گینگسٹر گولڈی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امیتابھ اور ابھیشیک کو بلٹ پروف کیبن سمیت حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے باوجود قتل کردیا جائے گا۔

گولڈی نے مزید لکھا کہ اگر دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اس گینگ کے 2 آدمیوں وکاس ٹھاکر اور دیپک سنگھ کو گرفتار کر بھی لیا ہے تو ان کا مشن اب بھی جاری رکھا جا سکتا ہے کیونکہ شہر میں 200 سے زیادہ آدمی حکم کا انتظار کررہے ہیں جو اس کام کو مکمل کرلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابھی تک اس پوسٹ کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی اس نئی دھمکی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے جب کہ اداکار کی ٹیم کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button