اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں جی ٹی اے 6 کا بخار، بیماری کے باعث چھٹیوں میں بڑا اضافہ

لندن(اے ون نیوز)حال ہی میں ریلیز ہونے والے ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کے بخار نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 10 لاکھ افراد نے گیم کھیلنے کے لیے کام اور اسکول سے چھٹی کرلی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 28 لاکھ افراد نے اس گیم کی ریلیز کے موقع پر طویل وقت تک گیم کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ 70 پاؤنڈ قیمت والے اس ایکشن گیم کی ریلیز کے روز برطانوی معیشت کو پیداواری صلاحیت میں کمی کے باعث 40 کروڑ پاؤنڈ تک نقصان پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض اسکولوں نے طلبا کو اسکول آنے پر انعامات دینے کی پیشکش بھی کی تاکہ وہ گیم کی وجہ سے غیر حاضر نہ ہوں۔

البتہ، گیم کی غیر معمولی مقبولیت برطانوی خزانے کے لیے تقریباً 1 ارب 30 کروڑ پاؤنڈ کی آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہے۔ اس آمدنی میں گیمز، کنسولز، لوازمات اور دیگر مصنوعات کی فروخت پر عائد 20 فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) بھی شامل ہے۔

برطانوی ہیومن ریسورس کمپنی برائٹ ایچ آر کے مطابق ملازمین کی چھٹیوں کی درخواستوں میں 4.6 فی صد پر جی ٹی اے کا ذکر کیا گیا جبکہ نومبر اور دسمبر کے دوران تقریباً 83 ہزار ورکنگ ڈیز کی چھٹیاں خاص طور پر گیم کھیلنے کے لیے لی گئیں۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں بیماری کی باعث پر چھٹیوں میں 56 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کام پر دیر سے پہنچنے والے ملازمین اوسطاً 30 منٹ تاخیر سے پہنچے۔

تاخیر سے آنے والے ہر 10 میں سے ایک ملازم نے نیند سے دیر سے بیدار ہونے کو وجہ قرار دیا جبکہ گزشتہ جمعرات یہ شرح ہر 20 میں سے ایک تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button