اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ، پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی

دوحہ (اے ون نیوز) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.1 اوورز میں 265 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت اے کی جانب سے تلک ورما نے 149 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ابھیشیک شرما 42 گیندوں پر 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شہباز احمد نے 49 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے حسن نواز اور علی رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد دانیال اور سفیان مقیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 313 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 82 گیندوں پر 79 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ معاذ صداقت نے 59 اور فرحان یوسف نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شامل حسین نے 33، کپتان عبدالصمد نے 28 اور عمران رندھاوا نے 23 رنز بنائے۔

بھارت اے کی جانب سے وپراج نگم، سوریانش، پرنس یادیو اور ہرشیت رانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button