تازہ ترین
گرفتاری کی خبروں کے بعد سینئر صحافی رانا عظیم اس وقت کہاں ہیں ؟ تازہ ترین اطلاعات سامنے آ گئیں

لاہور (اے ون نیوز) گرفتاری کی خبروں کے بعد سینئر صحافی رانا عظیم اس وقت کہاں ہیں ۔۔؟ تازہ ترین اطلاعات سامنے آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق رانا عظیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور اپنےآفس ڈیوٹی پر واپس پہنچ گئے ہیں ۔
قبل ازیں آج دن بھر یہ خبریں گردش کرتی رہیں کہ رانا عظیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کو لاہور ہائیکورٹ آتے ہوئے نامعلوم افراد گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔رانا عظیم لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔




