
بیجنگ(اے ون نیوز)پاکستان کی خلائی تاریخ میں نیا باب رقم ہو گیا، پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی خلائی سفر کے لیے شینزو 24 مشن پر روانہ ہونے کے بعد خلا میں پہنچ گئے، ان کے ہمراہ دو چینی خلا باز بھی موجود ہیں۔ تینوں خلا باز تقریباً پانچ گھنٹے کے سفر کے بعد چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچے، جہاں وہ ایک ہفتے تک قیام کرکے مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے۔
شینزو 24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا، شنہوا کے مطابق چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی جہاز بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق دن 11 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک ہوا۔
چین کی انسانی خلائی پرواز ایجنسی (سی ایم ایس اے)کے مطابق خلائی جہاز نے خودکار نظام کے تحت تیز رفتار طریقے سے خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول ’’تیان ہی‘‘ کے اگلے حصے میں موجود ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا، ڈاکنگ کا پورا عمل تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں مکمل ہوا۔
خلائی جہاز میں سوار تین خلا بازوں میں چینی خلا باز تانگ ہونگبو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ محمد ذیشان علی تیان گونگ خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں۔تینوں خلا باز اب تیان ہی ماڈیول میں داخل ہوں گے جہاں پہلے سے موجود شین ژو-23 مشن کے خلا باز ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔شین ژو-24 خلائی جہاز بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 18 منٹ پر لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے شمال مغربی چین میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔
شینزو 24 خلائی مشن کامیابی سے اپنے ابتدائی مراحل مکمل کرتے ہوئے خلا کی وسعتوں میں داخل ہوا، لانگ مارچ 2 ایف راکٹ اپنے طے شدہ راستے اور مراحل کے مطابق آگے بڑھا۔
پاکستانی خلاباز کا خلائی اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، خلائی اسٹیشن میں موجود تمام خلابازوں نے گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شینزو 24 کامیابی سے چینی خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، خلائی مشن کے عملے میں پاکستانی خلا باز محمد ذیشان بھی شامل ہے، پاکستانی شہری چینی خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیرملکی خلاباز بن گئے۔
خلائی جہاز میں سوار تینوں خلا باز اپنی نشستوں پر محفوظ ہیں اور مشن مینوئل کا مطالعہ کر رہے ہیں، جبکہ تیان گونگ اسپیس اسٹیشن پر موجود خلا باز بھی شینزو 24 کی روانگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
شینزو 24 مشن تقریباً 4 سے 5 گھنٹے میں اپنا سفر مکمل کرکے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن سے منسلک ہوگا۔ خلائی جہاز کامیابی سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور مشن کے اگلے مراحل پر پیش رفت جاری ہے۔
چین کے خلائی مرکز جیوچوان میں مشن کی روانگی کے سلسلے میں خصوصی تیاریاں مکمل کی گئی تھیں، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے خلائی جہاز کی پرواز کا مرحلہ شروع ہوا۔
مشن پر روانگی سے قبل پاکستانی اور چینی خلا بازوں کی الوداعی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شریک ہوئے۔ تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہزاروں چینی شہری بھی خلائی مرکز کے اطراف جمع ہوئے۔
محمد ذیشان علی اس مشن کے ذریعے خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہوں گے۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے خلائی پروگرام اور سائنسی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستان کے پہلے خلا نورد محمد ذیشان علی
خلائی سفر پر روانگی سے قبل اپنے پیغام میں محمد ذیشان علی نے کہا کہ پاک چین دوستی اب کہکشاؤں تک پہنچ چکی ہے، یہ مشن پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید مشترکہ خلائی مشن بھی شروع ہوں گے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے انہیں کہا تھا کہ اس مشن میں صرف ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے۔ یہ الفاظ ان کے لیے حوصلے اور قومی ذمہ داری کا احساس بڑھانے کا باعث بنے۔
محمد ذیشان علی کا یہ خلائی سفر نہ صرف پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے بلکہ دونوں ممالک کے سائنسی تعاون کے نئے امکانات بھی روشن کر رہا ہے۔
سبز ہلالی پرچم کی خلا میں پرواز: چین کا تاریخی خلائی مشن پاکستان کے لیے کیوں اہم ہے؟





One Comment