اہم خبریںتازہ ترینشوبز

مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ کے دوران 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت

سیالکوٹ(اے ون نیوز)مسٹر پتلو کی شادی میں بھگدڑ کے دوران 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھگدڑ کے دوران جاں بحق ہونے والے ریحان کے لواحقین اور مسٹر پتلو کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔گلوٹیاں کے رہائشی ریحان کے لواحقین کو مسٹر پتلو کی جانب سے 30 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، جن میں سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے ایڈوانس ادا کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی 15 لاکھ روپے مسٹر پتلو کی رہائی کے بعد ادا کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ریحان کے لواحقین سے معاملات طے کروانے میں مقامی خاتون رکن قومی اسمبلی نے کردار ادا کیا۔

دوسری جانب واقعے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص عقیل کے لواحقین سے تاحال معاملات طے نہیں پا سکے۔ اگر عقیل کے لواحقین سے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم پر معاملات طے پاتے ہیں تو ریحان کے لواحقین کو بھی اسی تناسب سے اضافی رقم ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مسٹر پتلو اور اس کا بھائی کاشف تاحال جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button