
اسلام آباد(اے ون نیوز)پی ٹی اےکے مطابق ایس ایم ڈبلیو فائیو زیر سمندر کیبل مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے اور کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کردی گئی ہے۔
پی ٹی اےکے مطابق ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں کے نتیجے میں کیبل بحال ہوئی۔
پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دورکرنےکے لیے 24 گھنٹے کام کیا، خرابی کے دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔




