
اسلام آباد(اے ون نیوز) پولیس نے مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ مولانا اسجد محمود کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں اور ایسی اطلاعات کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔




