اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)غیرملکی ائیرلائن کا طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرحادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دوحہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے طیارے کا ٹیل لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرایا، طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران لینڈ نہ کرسکا۔ پائلٹ نے ٹیک آف کیا تو طیارے کا ٹیل رن وے سے ٹکرا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی، طیارے کو تحقیقات تک اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہناتھاکہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا، پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر”گواراونڈ” کو ترجیح دی اور ٹاورکو آگاہ کیا، دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے، ائیرلائن نے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button