اہم خبریںدنیا

ایتھنز میں پاکستانی کمیونٹی نے عید ملن پارٹی منائی۔ برطانیہ سے چیئرمین A1TV کی خصوصی شرکت

ایتھنز (مرزا جاوید اقبال) یونان میں سب سے بڑے موبائل فون نیٹ ورک کی جانب سے ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں فروگ عید ملن پارٹی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی فیملیز سمیت کمیونٹی اکابرین اور یونان کےنامور جرنلسٹس، سیاسی سماجی اور مشہور گلوکار و مختلف فنکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

یونان کے پاکستانی گلوکاروں نے محفل میں اپنی مسحور کن آواز سے اور فنکاروں نے اپنے فن سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوب لطف اندوز کیا –

خصوصی مہمانوں میں برطانیہ سے تشریف لائے چیئرمین مین اے ون ٹی وی اور آج نیوز یوکے مبین رشید ( برٹش بزنس اینڈ امیگریشن ایڈوکیٹ ) اور جناب صدر پاکستان جرنلسٹ کلب یونان خالد مغل تھے۔

پروگرام کے آرگنائزر ابراہیم فیض اور فراگ موبائل نیٹ ورک ٹیم کی طرف سے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آئے ہوئے مہمانوں کے لئے مزیدار روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button