اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انٹرنیٹ بحال ہونے کے باوجود فیس بک اور ٹویٹر کیوں نہیں چل رہا؟

اسلام آباد(اے ون نیوز)جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔

ترجمان (پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی تھی۔

تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا جب کہ ٹیلی کام سیکٹر کو ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں تقریباً 86 کروڑ روپے کا نقصان ہوا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button