پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پی ایف یو جے اور سی پی این ای کے وفد نے ملاقات کی، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔

عمران خان نے کہاکہ لانگ مارچ کل کے بجائے پرسوں سے شروع ہوگا،لانگ مارچ کی قیادت مختلف شہروں سے اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کرینگے۔

ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں ، انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری میرا یشو نہیں ، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میر الانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے پوری قوم تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button