کراچی(اے ون نیوز)ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہوشربا اضافہ.
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 5574 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 1959 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔