پشاور (اے ون نیوز) خیبر بازار میں خود کش بمباروں کے زیراستعمال گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر رپورٹ راولپنڈی میں درج ہے، گاڑی کا مالک حمزہ نامی راولپنڈی کا شہری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر کے تحصیل بازار میں خود کش حملہ کرنیوالے بمبار جس گاڑی پر جائے وقوعہ پر پہنچے وہ گاڑی چوری کی نکلی۔
دہشت گردوں نے شواہد چھپانے کیلئے جو گاڑی استعمال کی اس کی رپورٹ راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج ہے، گاڑی 12 جولائی کو چوری ہوئی تھی اور اس کے مالک حمزہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی۔