اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

چودھری مونس الہیٰ کا سیکرٹری گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)لاہورنیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چودھری مونس الہیٰ کے سیکریٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے سہیل اعوان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

نیب کی جانب سے دائر 2 ارب روپے کے کرپشن کیس میں مونس الہیٰ کے سیکرٹری سہیل اعوان کو پرویز الہٰی اور دیگر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button