اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا دو دن میں دو بار تبادلہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا تاہم اب واپس بھیج دیا گیا۔
علی مراد کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ائیر پورٹ سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا تھا۔
علی مراد کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل چارج لینے کے کچھ گھنٹے بعد دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا۔